آئی سی سی نے ویمن کرکٹرز کی ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔
پاکستان کی سدرہ امین پہلی بار آئی سی سی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ کے ٹاپ 10 میں شامل ہوگئیں،سدرہ امین کی تین درجےبہتری کےبعد دسویں پوزیشن پر آگئیں،جنوبی افریقہ کی تزمین برِٹس چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئیں،برِٹس رواں سال پانچ سنچریاں بنانے والی پہلی خاتون کرکٹر ہیں
آسٹریلیا کی ایش گارڈنر کی سات درجے ترقی کے بعد پانچویں پوزیشن پر آگئیں، نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن سات درجے ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پرآگئیں، بھارت کی دیپتی شرما ایک درجہ ترقی کے ساتھ 17ویں پوزیشن پرپہنچ گئیں،جنوبی افریقہ کی مریزان کیپ بولرز کی رینکنگ میں پانچویں،مالابا کی 6درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن ہے۔