عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 1500روپے بڑھکر 416778روپے کاہوگیا ہے،اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت1286روپے اضافے سے 357319 روپےہوگئی ہے۔
جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپےبڑھکر4929روپےپرآگئی ہے،دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈمارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر بڑھکر 3955 ڈالر کا ہوگیا۔