کمزور امریکی ڈالر نے سرمایہ کاروں کو چکرا کر رکھ دیا ۔ کرنسی مارکیٹ سے بڑی سرمایہ کاری گولڈ مارکیٹ میں شفٹ ہونے لگی۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے تاریخ میں پہلی بار 3300 ڈالر کی حد عبور کر لی۔ ایک اونس سونا 84 ڈالر مہنگا ہو گیا۔ سونے کی ٹریڈنگ 3324 ڈالر فی اونس میں جاری ہے۔
ادھر پاکستان میں سونے کے بھاؤ میں یکمشت 8600 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ایک تولہ سونا 3 لاکھ 48 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا