وزیراعظم شہباز شریف نےغزہ امن معاہدے پر ردعمل دیتے ہوئےکہا غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کیلئے معاہدے کا اعلان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کےقیام کا تاریخی موقع ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نےایکس پر پیغام میں کہا بات چیت اورمذاکرات کے پورے عمل میں صدر ٹرمپ کی قیادت عالمی امن کیلئےانکے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے،قطر،مصر اورترکیہ کی پرعزم اور دانشمند قیادت کی بھی معاہدے کے لیے انتھک کوششیں قابل ستائش ہیں۔
مزیدکہاکہ بات چیت اورمذاکرات کےپورے عمل میں صدر ٹرمپ کی قیادت عالمی امن کیلئےانکے غیرمتزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے،فلسطینی عوام کوخراج تحسین پیش کرناچاہیے،جنہوں نے بےمثال مصائب کا سامنا کیا،فلسطینیوں کےساتھ اس سلوک کوکبھی نہیں دہرایاجانا چاہیے،مسجد الاقصیٰ میں حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی شدید تشویش ہے۔
مزید کہا دنیا کو قابضین اورغیرقانونی آباد کاروں کا محاسبہ کرنا چاہیے،ایسے مزید اقدامات روکنا چاہیے جوصدر ٹرمپ کی کشیدگی کم کرنے،دیرپا امن کیلئےکوششوں کو نقصان پہنچائے۔