جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کوینا مپاکا پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔
کرکٹ ساؤتھ افریقہ کےمطابق فاسٹ بولرکوینامپاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہرہوئے، لزاڈ ولیمز کوپاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا امکان مسترد کردیا تھا،سلمان علی آغا جنوبی افریقہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتان برقرار رہیں گے، سلمان آغا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بیٹنگ آرڈرتبدیل کریں گے، سلمان آغا ٹی ٹوینٹی سیریزنمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کردیاگیا،اظہر محمود ہیڈ کوچ، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمن سپن بولنگ کوچ، عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔