وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری اداکاروں کی نجکاری کیلئے عالمی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم محمدشہبازشریف کی زیرصدارت مجوزہ سرکاری اداروں کی نجکاری پرجائزہ اجلاس ہوا،اجلاس سے گفتگو کرتےہوئےوزیراعظم نےکہانجکاری کےعمل میں شامل سرکاری اداروں کے لیےبہترین معاملہ طےکیا جائے،نجکاری کے عمل میں ادارہ جاتی اورانتظامی تاخیر اور سرخ فیتےکو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مزیدکہانجکاری کے عمل کی بذات خود نگرانی اور اسکی پیشرفت پر باقاعدگی سےاجلاس کیا جائےگا،نجکاری میں قومی مفاد اور اداروں کی استعداد بڑھانے کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
وزیراعظم نےہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کی نجکاری میں عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں،اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے فوری طور پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔