پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہوں پر آخرکار زین احمد نے خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ کچھ دنوں سےسوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور انکےشوہر،فیشن ڈیزائنر زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں،اب زین احمد نے ان خبروں پر پہلی بار وضاحت دے دی ہے۔
زین احمد نےسوشل میڈیا پروضاحت کرتےہوئےکہاکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنےوالی تمام خبریں بے بنیاد ہیں،انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر پیش آنے والا ایک تکنیکی مسئلہ ان افواہوں کی وجہ بنا۔
زین احمد نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں وضاحت کی کہ ان کے اکاؤنٹ میں ایک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی تھی،جس کی وجہ سےکچھ پوسٹس خودبخود غائب ہوگئیں،ان کاکہنا تھا کہ اسی خرابی کے باعث لوگوں کو یہ لگا کہ انہوں نے شادی کی تصاویر مٹا دی ہیں۔
زین احمد نےاپنی انسٹاگرام سٹوری میں یہ بھی بتایا ہےکہ اگر کسی کو انکے اکاؤنٹ سےغیر متعلقہ یاکریپٹو کرنسی سےمتعلق پیغامات موصول ہوئےتوانہوں نےمعذرت کےساتھ بتایاکہ ان کے پاس ورڈز تبدیل کردیے گئے تھے۔
زین احمد کےوضاحتی بیان کے بعد انہوں نے اپنی شادی کی تصاویردوبارہ بحال کر دیں اور آئمہ بیگ کو دوبارہ فالو کرلیا،اس سے مداحوں کی تشویش میں نمایاں کمی آئی۔