بلوچستان کے ضلع قلات میں نامعلوم مسلح افراد نے چار مزدوروں کو اغواء کرلیا۔
لیویز ذرائع کےمطابق قلات کےعلاقے بینچہ میں نامعلوم مسلح افراد نے تعمیراتی کمپنی پر حملہ کیا اور چار مزدوروں کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے،مغویوں کا تعلق کشمیر اور مانسہرہ سے بتایا جا رہا ہے۔
ذرائع کےمطابق واقعے کے بعد لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،مغویوں کی بازیابی کے لیے بھرپور کوششیں جاری ہیں،حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔