لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹونےدرخواست پر سماعت کی،ملزمہ کودو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیاگیا،تفتیشی نےعدالت کوبتایا ملزمہ تفتیش میں تعاون نہیں کررہی جس سے تفتیش مکمل نہیں ہے۔
ملزمہ کےوکیل نےجسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اورجوڈیشل کرنے کی استدعا کی ۔عدالت نےاستدعا منظورکرلی اورملزمہ کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر۔جیل بھیج دیا،زمان پارک کےباہرجلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس نےملزمہ سےجیل میں تفتیش کے لئےلاہورکی انسداد دہشت گردی عدالت سے اجازت مانگی۔
اے ٹی سی کےجج منظرعلی گل نےاستدعامنظورکرلی اورفلک جاوید سے کوٹ لکھپت جیل میں تفتیش کی اجازت دیدی،تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔