سانتیاگو — فیفا کے زیر اہتمام چلی میں جاری 24ویں انڈر 20 ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ اپنے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ عالمی فٹ بال میلے کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کا آغاز ہفتہ 11 اکتوبر سے ہوگا، جس میں شائقین کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں اسپین اور کولمبیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جو سٹیڈیو مالی، ٹالکا میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا کوارٹر فائنل مقابلہ میکسیکو اور ارجنٹائن کے درمیان سٹیڈیو نیشنل جولیو مارٹنیز پرادانوس، سانتیاگو میں ہوگا۔
دونوں میچز میں نوجوان کھلاڑی اپنی ٹیموں کے لیے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے، جبکہ شائقین کو فٹ بال کا اعلیٰ معیار دیکھنے کو ملنے کی توقع ہے۔
ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی 8 ٹیموں کی فہرست مکمل ہوچکی ہے، جن میں اسپین، کولمبیا، میکسیکو، ارجنٹائن، امریکا، مراکش، ناروے اور فرانس شامل ہیں۔
یہ ٹیمیں اب سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اتریں گی۔
شیڈول کی تفصیل
-
پہلے دو کوارٹر فائنلز: 11 اکتوبر (ہفتہ)
-
آخری دو کوارٹر فائنلز: 12 اکتوبر
-
دونوں سیمی فائنلز: 15 اکتوبر
-
تیسری پوزیشن کا میچ: 18 اکتوبر
-
فائنل مقابلہ: 19 اکتوبر کو سٹیڈیو جولیو مارٹنیز پرادانوس، سانتیاگو میں کھیلا جائے گا۔
چلی میں جاری انڈر 20 ورلڈ کپ نے دنیا بھر کے شائقین کو اپنی جانب متوجہ کر لیا ہے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی اور ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے ٹورنامنٹ کو یادگار بنا رہے ہیں۔