سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا

0

سپریم کورٹ نے عوامی سہولت کے لئے نیا پورٹل لانچ کر دیا ۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی ہدایت پر جدید پبلک فیسلیٹیشن پورٹل تیار کیا گیا۔

اعلامیہ کے مطابق پبلک پورٹل کا لنک سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے ۔ جہاں شہری عدالتی معلومات آسانی سے حاصل کر سکیں گے ۔ کیسز کی معلومات اب نام ، نمبر یا درخواست سے دستیاب ہوں گی ۔

ہیلپ لائن ون ایٹ ون ایٹ پر سپریم کورٹ سے براہ راست رابطہ بھی ممکن ہو گیا ۔ ’’اکثر پوچھے جانے والے سوالات‘‘سیکشن میں عدالتی اصطلاحات کی وضاحت موجود ہے۔ ’’ایپلیکیشن اسٹیٹس‘‘ کے سیکشن میں درخواستوں کی رئیل ٹائم نگرانی ہو سکے گی ۔

ابتدائی سماعت ، التوا اور ویڈیو لنک درخواستوں کی پیش رفت بھی آن لائن دستیاب ۔ اوورسیز پاکستانی بھی اب آن لائن اپنے کیسز کی نگرانی کر سکیں گے ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.