ریاض — سعودی عرب جانے یا وہاں سے روانہ ہونے والے مسافروں کے لیے اہم ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ مملکت میں یکم نومبر 2025 سے ادویات ساتھ لانے یا لے جانے کے نئے ضوابط لاگو ہوں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مخصوص نسخے (Prescription) والی دوا کے ساتھ سفر کرنے سے پہلے اسے پیشگی رجسٹرڈ کرانا لازمی ہوگا۔
یہ پالیسی ان افراد پر بھی لاگو ہوگی جو درد، ذہنی دباؤ (Depression) یا اے ڈی ایچ ڈی (ADHD) جیسی بیماریوں کے علاج کے لیے دوائیں استعمال کرتے ہیں۔
سعودی وزارتِ صحت نے ہدایت کی ہے کہ مسافروں کو اپنی ادویات کی آن لائن کلیئرنس حاصل کرنا ہوگی۔
یہ درخواستیں کنٹرولڈ ڈرگ سسٹم (Controlled Drug System) کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
ادویات سے متعلق تفصیلات کے اندراج کے لیے وزارتِ صحت نے خصوصی پورٹل قائم کیا ہے:
🔗 cds.fada.gov.sa
سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، ان نئے ضوابط پر عمل درآمد تمام ایئرلائنز کے لیے لازمی ہوگا۔
غیر رجسٹرڈ یا نشہ آور اور سائیکو ٹراپک ادویات کے ساتھ سفر کرنے پر مسافروں اور متعلقہ ایئرلائنز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اتھارٹی نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد دواؤں کا محفوظ استعمال یقینی بنانا اور غیر قانونی ترسیل کی روک تھام ہے۔
تمام ایئرلائنز کو اس حوالے سے نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے۔