اسلام آباد — پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیرِ اہتمام اور سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے 14ویں کیلیگن تھرو بال چیمپئن شپ کا انعقاد 5 نومبر سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر کراچی میں کیا جائے گا۔
فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مقبول آرائیں کے مطابق چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور اس بار ملک بھر سے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی بوائز اور گرلز ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی۔
چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہش مند تعلیمی ادارے اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 31 اکتوبر تک درج ذیل واٹس ایپ نمبر پر کروا سکتے ہیں:
📱 0321-3077577
ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں کے منیجرز کی میٹنگ یکم نومبر کو شام 5 بجے منی اسپورٹس کمپلیکس، ناظم آباد کراچی میں ہوگی، جہاں
-
ایونٹ کے ڈراز کا اعلان کیا جائے گا
-
چیمپئن شپ کے قوانین سے آگاہ کیا جائے گا
چیمپئن شپ 8 نومبر تک جاری رہے گی۔ اختتامی تقریب میں کامیاب ٹیموں کے کھلاڑیوں میں
🏅 ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔
پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں کا فروغ اور تھرو بال کے کھیل کو قومی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔