امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا ہے پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے۔ تجارت کے ذریعے معاملات حل کررہا ہوں۔
اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے دیوالی کے موقع پر ٹیلی فون پر تجارت کے علاوہ کئی دیگر امور پر بھی بات ہوئی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان اب جنگ نہیں ہورہی یہ اچھی بات ہے۔ میں تجارت کے ذریعے جنگ رکوانےمیں کامیاب رہا۔
امریکی صدر نے کہا کہ محصولات کے بغیر امریکی معیشت گرے گی، ٹرمپ نے بتایا کہ بھارت روس سے مزید تیل نہیں خریدے گا۔
چین اور یورپی ممالک نے برسوں سے امریکا پر سخت محصولات عائد کئے، کسٹم ڈیوٹی ہماری قومی سلامتی کے تحفظ کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
اس سے پہلے بھی امریکی صدرنے پاک بھارت جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیا ۔ وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے 8 جنگیں رکوائیں۔ پاک بھارت جنگ سب سے بڑی جنگ تھی۔ دونوں ایٹمی طاقتیں آپس میں لڑرہی تھیں۔ جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے۔ میں نے ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تو انہوں نے جنگ روک دی۔ میں نے جنگ رکوا کر سب کو بڑی تباہی سے بچایا۔