لاہور — لاہور پولو کلب کے زیراہتمام جاری سمارٹ سٹی پولو اِن پنک کپ کے تیسرے روز چار سنسنی خیز میچز کھیلے گئے، جن میں ذکی فارمز، ریجاس دین، پیبل بریکر اور سامبا بینک کی ٹیموں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابیاں حاصل کیں۔
لاہور پولو کلب میں منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں بڑی تعداد میں شائقین اور فیملیز نے شرکت کی۔
اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، سیکرٹری میجر (ر) امجد غفور اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
ذکی فارمز نے گارڈ گروپ کو 9-5.5 سے شکست دی۔
-
ذکی فارمز کی جانب سے ممتاز عباس نیازی نے 5، شاہ شمیل عالم نے 3، اور فیصل خان نے 1 گول اسکور کیا۔
-
گارڈ گروپ کو 2.5 گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ عارب علی ملک نے 2 اور مصطفیٰ عزیز نے 1 گول کیا۔
ریجاس دین پولو نے ایس کیو سی گولڈ کو 8-4 سے ہرایا۔
-
راجہ سمیع اللہ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 گول کیے۔
-
محب فیصل شہزاد اور شیخ محمد رافع نے 1،1 گول اسکور کیا۔
-
ایس کیو سی گولڈ کی جانب سے ابراہیم خلیل نے 2، جبکہ نادر غریب اور محمد علی ملک نے 1،1 گول کیا۔
پیبل بریکر نے چاکور وینجرز کو 8-4 سے مات دی۔
-
فاتح ٹیم کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے 3، محسن عطا کھوسہ اور ایل نور ٹاٹینا نے 2،2 جبکہ احمد علی ٹوانہ نے 1 گول کیا۔
-
چاکور وینجرز کی جانب سے ہاشم کمال آغا اور سارہ گروور نے ایک ایک گول کیا، جبکہ ٹیم کو 2 گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج بھی حاصل تھا۔
سامبا بینک نے بلیک ہارس پینٹس کو یکطرفہ مقابلے میں 6-0.5 سے شکست دی۔
-
سامبا بینک کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی اور المان جلیل اعظم نے 2،2 جبکہ مینڈونا اور عدنان جلیل اعظم نے 1،1 گول کیا۔
-
بلیک ہارس پینٹس کوئی گول نہ کر سکی، انہیں صرف 0.5 گول کا ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔