ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے، آئندہ بھی پاک فوج ہردشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی صوابی کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ میں سیکیورٹی صورت حال اور سوشل میڈیا کے کردار پر گفتگو کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کیے۔ آئندہ بھی پاک فوج دشمن کی جارحیت کےخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی۔
ترجمان پاک فوج نے کہا نوجوان قوم کے روشن مستقبل کے ضامن ہیں۔ ملکی و ترقی خوشحال میں نوجوانوں کا کردار کلیدی ہے۔