شہری راست کیو آرکوڈ کے ذریعے بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں،ترجمان نادرا

نادرا نے شہریوں کےلئے فیس جمع کرانے کا عمل مزید آسان بنا دیا، اب شہری راست کیو آرکوڈ کے ذریعے فوری اور بغیر کسی اضافی چارجز کے فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔

ترجمان نادرا کے مطابق ملک بھر کے تمام نادرا مراکز سے جاری ہونےوالی ٹوکن سلپس پر راست ادائیگی کا آپشن دستیاب ہے، شہری اپنے بینک اکانٹ ایپ یا موبائل والٹ سے کیو آرکوڈ سکین کر کے چند سیکنڈز میں فیس ادا کر سکتے ہیں۔

نادرا حکام کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد فیس جمع کرانے کے عمل کو تیز، محفوظ اور کیش لیس بنانا ہے تاکہ رجسٹریشن مراکز پر لمبی قطاروں اور نقدی کے استعمال میں کمی لائی جاسکے۔ اس سہولت کے تحت شہری اب گھر بیٹھے یا سروس کائونٹر پر ہی فیس ادا کر سکیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے