امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آسیان سمٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آسیان سمٹ میں شرکت کے لیے ملائیشیا پہنچ گئے، ریڈ کارپٹ استقبال
کوالالمپور  — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آسیان سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار سرکاری استقبال کیا گیا۔

ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے خود ریڈ کارپٹ پر امریکی صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ملائیشین بچوں نے روایتی رقص پیش کیا، جس پر صدر ٹرمپ بھی مسکرا کر جھوم اٹھے۔ استقبال کے بعد امریکی صدر سیدھا آسیان سمٹ کے مقام کی جانب روانہ ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق، صدر ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو سمٹ کا اہم ترین ایجنڈا ہے۔

اس کے علاوہ، امریکی صدر کی چینی صدر شی جن پنگ سے جنوبی کوریا میں ملاقات بھی طے ہے، جس میں خطے کے امن، تجارت اور سیکیورٹی امور پر تبادلۂ خیال متوقع ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق، صدر ٹرمپ کی شرکت سے آسیان سمٹ 2025 کی سفارتی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ امریکا، چین اور آسیان ممالک کے درمیان تعلقات ایک نئے موڑ پر پہنچنے والے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے