سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد کی ماتحت عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس پر سماعت کی۔ علی امین گنڈاپور پیش ہوئے نہ ہی وکیل ظہور الحسن حاضر تھے۔ مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 11 نومبر تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزم  کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس درج ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے