Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایلون مسک کا امریکی بچوں کو اسپیس ایکس کے دو، دو شیئرز دینے کا اعلان

نومبر 26, 2026

کویت میں ایرانی ڈرون حملے کے ملبے سے دو اطالوی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو زخمی

نومبر 26, 2026

ایرانی مینز اور ویمنز ہاکی ٹیمیں 22 دسمبر کو پاکستان پہنچیں گی

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, نومبر 27
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»کاروبار»گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
کاروبار

گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں

EditorBy Editorستمبر 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت مقامی طور پر تیار کردہ سبزیوں اور حیوانی چکنائی و تیل، گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم قیمت مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کم از کم قیمت پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والے ہفتہ وار حساس قیمت اشاریے (ایس پی آئی) کے تحت گزشتہ ماہ کے آخری ہفتے کی اوسط قومی ریٹیل قیمت میں سے 25 روپے فی کلو کم کرکے مقرر کی جائے گی تاہم 25 روپے فی کلو کی یہ رعایت صرف ان رجسٹرڈ افراد کو حاصل ہوگی جو ایف بی آر کے ڈیجیٹل انوائسنگ اور پروڈکشن مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ مطابقت رکھتے ہوں۔

نوٹیفکیشن کے تحت گھی اور کوکنگ آئل کے برانڈز کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے میں ڈالڈا، حبیب، صوفی، میزان، سویا سپریم اور ایوا شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قومی ریٹیل قیمت کے 100 فیصد کے برابر ہوگی۔ کیٹیگری بی میں من پسند، حبیب ہانڈی، سیزنز، کشمیر، کوثر، شاہ تاج، کسان، شفق اور سلطان شامل ہیں۔

جن کی قیمت اوسط قیمت کے 93 فیصد کے برابر ہوگی، جبکہ کیٹیگری سی میں دیگر تمام برانڈز شامل ہیں، جن کی کم از کم قیمت اوسط قیمت کے 85 فیصد کے برابر مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق اگست 2026 کے لیے پی بی ایس پورٹل پر 26 جولائی 2026 کو شائع شدہ قیمتوں کی بنیاد پر اوسط قیمت 613 روپے فی لیٹر/کلو بنتی ہے اس میں سے 25 روپے کم کرنے کے بعد کم از کم ریٹیل قیمت 588 روپے فی کلو مقرر کی گئی۔

ستمبر 2026 کے لیے کیٹیگری اے کی کم از کم قیمت 588 روپے، کیٹیگری بی کی 547 روپے جبکہ کیٹیگری سی کی 500 روپے فی لیٹر/کلو مقرر کی گئی ہے بعد کے مہینوں کے لیے ریٹیل قیمت کا تعین بھی اسی طریقہ کار کے تحت کیا جائے گا۔

اگر مذکورہ مصنوعات کی سپلائی مقررہ قیمت سے زیادہ قیمت پر کی جاتی ہے تو سیلز ٹیکس زیادہ قیمت پر وصول کیا جائے گا، ایف بی آر کا یہ نوٹیفکیشن نومبر 2026 کے ٹیکس پیریڈ تک نافذ العمل رہے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پیٹرولیم لیوی 80 سے کم ہو کر 63 روپے پر آگئی ہے،حافظ نعیم الرحمن

    نومبر 26, 2026

    سونا پھر مہنگا،فی تولہ 4700روپے اضافہ

    نومبر 26, 2026

    پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.