چودھری یاسین نئے وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے، پیپلز پارٹی نے منظوری دے دی

چودھری یاسین نئے وزیراعظم آزاد کشمیر ہوں گے، پیپلز پارٹی نے منظوری دے دی

اسلام آباد — آزاد کشمیر میں جاری سیاسی ہلچل کے دوران پیپلز پارٹی نے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی قیادت نے چودھری یاسین کو آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پیپلز پارٹی کی اعلیٰ سطحی مشاورت میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے چار نام زیرِ غور آئے جن میں چودھری یاسین، لطیف اکبر، فیصل ممتاز راٹھور اور سردار یعقوب خان شامل تھے۔ تاہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حتمی فیصلہ کرتے ہوئے چودھری یاسین کے نام کی منظوری دے دی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ باقاعدہ اعلان آج رات متوقع ہے، جب کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد آئندہ 24 گھنٹوں میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق، چودھری یاسین کی وزارتِ عظمیٰ پیپلز پارٹی کے لیے آزاد کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی کی شروعات ثابت ہوسکتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے