اسلام آباد — ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ 4 سے 7 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہیں "اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اے ایف سی کے اعلیٰ عہدیداران اور بین الاقوامی کھیلوں کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔
دورے کے دوران وہ وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان اور اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاکستان میں فٹ بال اور کھیلوں کے فروغ سے متعلق تعاون پر بات چیت ہوگی۔
اسلام آباد (دنیا نیوز) — ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ 4 تا 7 نومبر 2025 تک پاکستان کے سرکاری دورے پر آئیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران “اسٹیٹ گیسٹ” کا درجہ دیا گیا ہے۔ ان کے ہمراہ اے ایف سی کے اعلیٰ عہدیداران، بین الاقوامی کھیلوں کے نمائندے اور فیفا سے وابستہ افسران بھی شامل ہوں گے۔
دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کی ملاقاتیں وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ و سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ خان سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے متوقع ہیں۔ ان ملاقاتوں میں پاکستان میں فٹ بال کے فروغ، کھیلوں کے انفراسٹرکچر کی ترقی، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع میں اضافہ، اور اسپورٹس ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ "ہم دل کی گہرائیوں سے ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر، فیفا کے سینئر نائب صدر اور بحرین کے شاہی خاندان کے معزز رکن شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اور ان کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی دورہ پاکستان میں فٹ بال کے ایک نئے دور کی بنیاد ثابت ہوگا، جس سے ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
