امریکی ریاست کینٹکی میں کارگو طیارہ گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

0

واشنگٹن — امریکی ریاست کینٹکی (Kentucky) کے شہر لوئی ول (Louisville) کے قریب ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ لوئی ول ایئرپورٹ کے قریب اس وقت پیش آیا جب کارگو طیارہ لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا۔ طیارہ گرنے کے بعد قریبی عمارتوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اطراف کی کئی تنصیبات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کا کام شروع کر دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ ہونولول کے ڈینیئل کانوئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانب جا رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کے گرنے سے پہلے زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی اور فضا میں دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں، جب کہ بعض افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ حکام نے متاثرہ علاقے کو سیل کر دیا ہے اور ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔

امریکی تحقیقاتی ادارے نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق یہ واقعہ امریکا میں رواں سال ہونے والے بڑے فضائی حادثات میں سے ایک ہے، جس نے شہری فضائی حفاظت کے حوالے سے ایک بار پھر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.