اسرائیل نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن کے لیے لاکھوں سرنجوں کی فراہمی روک دی، یونیسیف کا انکشاف

0

غزہ — اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں بچوں کی ویکسینیشن مہم کے لیے ضروری سرنجوں اور دیگر سامان کی فراہمی روک دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونیسیف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے بچوں کے لیے درکار اہم سامان، جن میں دودھ کی بوتلیں اور ویکسین کے لیے استعمال ہونے والی سرنجیں شامل ہیں، کسٹم کلیئرنس سے روک رکھا ہے۔

بیان کے مطابق، غزہ میں جنگ بندی کی نازک صورتحال کے باوجود یونیسیف نے بچوں کی صحت کے تحفظ کے لیے ویکسینیشن مہم کا آغاز کر دیا ہے، تاہم 1.6 ملین سرنجوں اور شمسی توانائی سے چلنے والے فریجوں کی عدم دستیابی ادارے کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئی ہے، کیونکہ اسرائیلی حکام نے تاحال ان اشیاء کو کلیئر نہیں کیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.