فلسطینی آئین کی تیاری کیلئے فلسطین اور فرانس میں مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق

0

پیرس – فلسطینی صدر محمود عباس اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے درمیان ملاقات میں فلسطینی آئین کی تیاری کے لیے مشترکہ کمیٹی کے قیام پر اتفاق ہو گیا۔

پیرس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ امن معاہدے کے اگلے مراحل اور فلسطینی ریاست کے ادارہ جاتی استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر میکرون اور صدر محمود عباس نے ریاست فلسطین کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لیے آئین کی تیاری اور اصلاحاتی اقدامات میں تعاون پر اتفاق کیا، جس کے بعد صدر محمود عباس نے فلسطینی آئین کا ابتدائی مسودہ فرانسیسی صدر کو پیش کیا۔

فرانسیسی صدر کے دفتر کے مطابق فلسطینی ریاست کی مضبوطی کے لیے حکومتی ڈھانچے میں اصلاحات ناگزیر ہیں تاکہ ایک خودمختار ریاست کے قیام کی راہ ہموار ہو۔ واضح رہے کہ فرانس نے ستمبر میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.