راولپنڈی میں ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی

0

راولپنڈی: ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی۔ ایونٹ کا پہلا میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سیریز میں پاکستان کے ساتھ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں بھی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے، اور یہ سیریز ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ان کے مطابق شائقین کرکٹ کو بہترین اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

ادھر سری لنکا کے کپتان ڈاسن شناکا نے کہا کہ اگرچہ ون ڈے فارمیٹ میں ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن ٹی20 ایک مختلف چیلنج ہے اور اسکواڈ نئے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گا۔ کچھ کھلاڑیوں کو صحت کے مسائل کا سامنا ضرور ہے، تاہم امید ہے کہ وہ جلد بہتر ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ ٹرائی نیشن سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.