سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل سری لنکن کپتان سمیت دو کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے۔
راولپنڈی: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے آغاز سے قبل سری لنکا کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں کپتان چیرتھ اسالنکا اور ایسیتھا فرنینڈو مسلسل طبیعت کی خرابی کے باعث وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔
سری لنکن بورڈ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو گزشتہ چند روز سے صحت کے مسائل لاحق تھے، جس کے باعث میڈیکل ٹیم نے انہیں وطن واپسی کا مشورہ دیا۔ دونوں کھلاڑیوں کی عدم موجودگی میں داسن شناکا سیریز میں سری لنکا کی قیادت کریں گے۔
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ایونٹ کا آغاز آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔