دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارے کا آئل لیک ہوگیا، بھارتی دفاعی صنعت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

0

دبئی – دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی فضائیہ کے لڑاکا طیارے تیجس میں اچانک آئل لیک ہونے کے واقعے نے نہ صرف شو کی سرگرمیوں میں خلل ڈالا بلکہ بھارت کی فضائی صلاحیتوں اور دفاعی تیاریاں ایک بار پھر عالمی سطح پر بحث کا موضوع بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد بھارتی ٹیکنیشنز نے رساؤ روکنے کے لیے فوری مرمت کی کوشش کی اور عارضی حل کے طور پر شاپنگ بیگز استعمال کیے، جس نے ایئر شو میں موجود ماہرین کو حیران کر دیا۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے طیاروں میں اس نوعیت کے مسائل پہلے بھی سامنے آ چکے ہیں، جس سے تیاری کے معیار اور تکنیکی جانچ پر سوالات جنم لیتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت کا گھریلو تیار کردہ تیجس پروگرام بہتر کارکردگی کے دعووں کے باوجود تکنیکی خامیوں کے باعث تنقید کی زد میں رہا ہے۔

ایئر شو کے دوران پیش آنے والا یہ واقعہ بھارتی وفد کے لیے شرمندگی کا باعث بنا جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات عالمی دفاعی نمائشوں میں ممالک کی پیشہ ورانہ ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔ واقعے کے بعد بھارتی دفاعی صنعت اور تیجس پروگرام کے معیار پر نئی بحث چھڑ گئی ہے، جس میں ماہرین ان مسائل کے مستقل حل کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.