اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کے سیکریٹری جنرل اسماعیل ولد شیخ احمد نے پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر محمد فواد شیر سے ملاقات کی۔ ملاقات او آئی سی جنرل سیکرٹریٹ کے ہیڈکوارٹر جدہ میں ہوئی۔ پاکستانی مستقل نمائندے نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا تحریری پیغام او آئی سی سیکریٹری جنرل کو پیش کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان اور او آئی سی کے درمیان تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں فریقوں نے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مشترکہ وژن اور باہمی خواہشات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
