سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر پی سی بی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا

0

لاہور – سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنی ذمہ داریوں سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ باضابطہ طور پر بورڈ کو بھجوا دیا ہے، تاہم پی سی بی نے ابھی تک اسے منظور نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اظہر علی پی سی بی کی بعض حالیہ پالیسیوں سے ناخوش تھے، جس کے باعث انہوں نے ڈائریکٹر یوتھ ڈویلپمنٹ اور سلیکٹر کی ذمہ داریاں چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ کافی عرصے سے بورڈ کے اندرونی فیصلوں پر تحفظات رکھتے تھے۔

ادھر ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ اظہر علی کے استعفے کی ممکنہ وجہ سابق کپتان سرفراز احمد کی پی سی بی میں نئی انٹری ہے، جنہیں پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سرفراز احمد کی تقرری کے بعد بورڈ کے اندر بعض فیصلوں پر اختلافات شدت اختیار کر گئے تھے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق بورڈ ابھی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، جبکہ اظہر علی کے استعفیٰ پر حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سلیکشن، ڈویلپمنٹ اور کرکٹ اسٹرکچر میں حالیہ تبدیلیوں کے دوران پی سی بی میں بڑھتی ہوئی اندرونی کشیدگی مستقبل میں مزید اختلافات کو ہوا دے سکتی ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.