ٹرمپ کی پاکستانی قیادت کی تعریف، غزہ کے مستقبل سے متعلق پیش رفت پر اظہارِ اطمینان

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستانی وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی پالیسیوں اور خطے میں امن سے متعلق کوششوں کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف غزہ کے روشن مستقبل کے لیے اقدامات میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

لندن میں پاکستانی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاؤڈ نے کہا کہ فلسطین میں امن سے متعلق صدر ٹرمپ کے منصوبے پر مثبت پیش رفت جاری ہے۔ ان کے مطابق صدر ٹرمپ پاکستانی وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مارگریٹ میکلاؤڈ نے بتایا کہ عالمی بینک سمیت مختلف مالیاتی ادارے غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی معاونت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی آئندہ حکومت میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہوگا، تاہم ہتھیار ڈالنے والوں کے لیے ایمنسٹی کی گنجائش موجود رہے گی۔ ترجمان کے مطابق غزہ کے شہریوں پر خطہ چھوڑنے کے لیے کسی قسم کا دباؤ نہیں ڈالا جا رہا۔

ترجمان نے اس موقع پر نیویارک کے میئر کے طور پر ظہران ممدانی کی کامیابی کو امریکا کے جمہوری عمل کا حصہ قرار دیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.