12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دعویٰ

12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو شکست دی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا دعویٰ

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے حالیہ 12 روزہ جنگ میں امریکا اور اسرائیل کو واضح اور تاریخی شکست دی ہے۔ سرکاری ٹی وی پر اہم خطاب میں انہوں نے کہا کہ دشمن مکمل تیاری کے ساتھ آیا تھا لیکن خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور ہوا۔

خامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ غزہ اور لبنان کی مزاحمتی تحریکیں ایرانی تحریک کے اصولوں اور اقدار پر قائم ہیں، جنہوں نے خطے میں ظلم و جبر کے خلاف مضبوط محاذ بنایا ہے۔ ان کے مطابق یہ تحریکیں عملی طور پر ایرانی نظریے کا تسلسل سمجھی جاتی ہیں۔

ایرانی سپریم لیڈر نے دعویٰ کیا کہ صیہونی حکومت نے اس جنگ کے لیے دو دہائیوں تک تیاری اور منصوبہ بندی کی تھی، مگر ایرانی دفاعی صلاحیت اور قومی مزاحمت کے باعث وہ اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر حملے کے دوران ہر ممکن کوشش کی لیکن اپنے اہداف تک نہ پہنچ سکے۔

آیت اللہ خامنہ ای کے مطابق ایرانی قوم کی استقامت نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کی بیرونی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی مزاحمتی قوتیں — خواہ وہ غزہ میں ہوں یا لبنان میں — ایرانی نظریے سے متاثر ہو کر مضبوط ہو رہی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے