ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جواب دیتے ہوئے ان کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں ٹرمپ آبنائے ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنے کو “بڑی غلطی” قرار دیتے دکھائی دیتے ہیں۔
اس حوالے سے عباس عراقچی نے کہا کہ ٹرمپ خود بھی خلیج فارس کی درست اصطلاح استعمال کرتے ہیں، تاہم آبنائے ہرمز کو کسی اور نام سے موسوم کرنا واقعی ایک “سنگین غلطی” ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں آج یومِ خلیج فارس منایا جا رہا ہے، جو اس تاریخی واقعے کی یاد میں منایا جاتا ہے جب تقریباً 400 سال قبل پرتگالی افواج کو آبنائے ہرمز سے نکالا گیا تھا۔
دوسری جانب ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ دن نوآبادیاتی قوتوں کے خلاف تاریخی فتح کی علامت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران مستقبل میں بھی آبنائے ہرمز پر اپنے اثر و رسوخ کے ذریعے خطے کو بیرونی طاقتوں، خصوصاً امریکی اثر سے آزاد رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا۔
