پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے لیے اسپورٹ اسٹاف کی تلاش شروع — فزیوتھراپسٹ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی آسامیوں کا اعلان

ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے فیصلے پر پاکستان کی بنگلادیش کو مکمل حمایت کی یقین دہانی

لاہور — پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کی بھرتیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے اور ٹیم کے لیے فزیوتھراپسٹ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ کی آسامیوں کا اشتہار جاری کر دیا گیا ہے۔

کن کس عہدوں پر بھرتی ہو گی؟

  • فزیوتھراپسٹ

  • اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیم کی فٹنس، پرفارمنس اور پروفیشنل اسپورٹس سائنس سپورٹ کو مضبوط بنانے کے لیے یہ تقرریاں ضروری ہیں۔

غیر ملکی ماہرین کے تقرر کی گنجائش

پی سی بی نے تصدیق کی ہے کہ ضروری معیار پورا ہونے کی صورت میں غیر ملکی فزیوتھراپسٹ اور اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ بھی تعینات کیے جا سکتے ہیں۔

درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ

خواہشمند امیدوار 12 دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق، صرف وہی امیدوار منتخب ہوں گے جو بین الاقوامی معیار اور پروفیشنل ضروریات پر پورا اتریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے