عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور سستا،چاندی مزید مہنگی ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 1000 روپے کم ہوکر 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 443162 روپے پرآ گئے،10گرام سونےکی قیمت858 روپے کی کمی سے3 لاکھ79ہزار939 روپے ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 81 روپے بڑھکر فی تولہ چاندی کی قیمت 6085 روپےہوگئی،دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں10 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4208ڈالرز پرآگیا۔

