Close Menu
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

دسمبر 24, 2025

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

دسمبر 24, 2025

صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

دسمبر 24, 2025
Facebook X (Twitter) Instagram
Trending
  • فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس
  • آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ
  • صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری
  • وزیر داخلہ کا این ای او سی کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ لی
  • عازمین حج پر 1.67 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں 26 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان
  • متحدہ عرب امارات کے صدر جمعہ کو پاکستان کا دورہ کریں گے
  • قابل ٹیکس آمدنی کے باوجود فائلر نہ ہونے والے مزید 1.74 لاکھ امیر لوگوں کا سراغ لگالیا گیا
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube TikTok
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Demo
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ٹرینڈ
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • شوبز
  • کھیل
  • ملٹی میڈیا
visionpointpk.comvisionpointpk.com
Home»پاکستان»فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس
پاکستان

فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

EditorBy Editorدسمبر 24, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔0 Views
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی: پاک فوج نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی یافتہ تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا، فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 273ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی اور فورم نے مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

بیان میں کہا گیا کہ فورم نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر ملکی ایما پر دہشت گردی کے فروغ کے خلاف مادر وطن کا دفاع کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے حالیہ مہینوں میں ملک بھر میں انٹیلی جنس پر مبنی انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں افواج پاکستان کی پرعزم کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ “حکومت اور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں اور پاکستانی عوام کی ثابت قدم حمایت کے باعث ہمارا ملک بتدریج مگر یقینی طور پر استحکام، وسیع تر مواقع اور عزت و وقار کی طرف بڑھ رہا ہے”۔

فورم نے اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورت حال کا جامع جائزہ لیتے ہوئے ملک کو درپیش خطرات اور آپریشنل تیاریوں پر زور دیا اور کانفرنس کے شرکا نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بھارتی سرپرستی یافتہ تمام دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور معاونین کے ساتھ فیصلہ کن اور بغیر کسی رعایت کے نمٹا جائے گا

کورکمانڈرز کانفرنس نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو یکسر مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ “قومی یکجہتی، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، چاہے وہ عناصر سیاسی ہوں یا کوئی بھی ہوں”۔

فورم نے کہا کہ “مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں”۔

کورکمانڈرز کانفرنس نے حکومت بلوچستان کے خصوصی ترقیاتی اقدامات کو سراہا، جو مقامی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے اور سماجی روابط کے ذریعے گورننس سے جڑے دہشت گردی کے عوامل کا خاتمہ کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانرنس کے شرکا نے پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قومی ایکشن پلان کے مطابق دیگر علاقوں میں بھی اسی طرز کے عوامی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

کانفرنس کے شرکات نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور ان کی جائز جدوجہد کے لیے پاکستان کی ثابت قدمی کا اعادہ کیا اور مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی مؤقف کی بھی توثیق کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کورکمانڈرز کانفرنس میں “غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، بلا روک ٹوک انسانی رسائی اور فلسطینی ریاست کے لیے ایک قابل اعتماد راستے کا مطالبہ” کیا گیا-

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے کمانڈرز کو آپریشنل تیاری، نظم و ضبط، تربیت، جسمانی فٹنس، نئی جدتیں اور میدان جنگ میں پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔

آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا مستقل تحفظ کرتے ہوئے "کنونشنل اور سب کنونشنل "سے لے کر ہائبرڈ اور غیر متناسب چیلنجز تک کے خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

Related Posts

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

دسمبر 24, 2025

صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

دسمبر 24, 2025

وزیر داخلہ کا این ای او سی کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ لی

دسمبر 24, 2025
Leave A Reply Cancel Reply

Demo
Latest Posts

فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

دسمبر 24, 20250

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

دسمبر 24, 20250

صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

دسمبر 24, 20250

وزیر داخلہ کا این ای او سی کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ لی

دسمبر 24, 20250
Don't Miss
پاکستان

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

By Editorاپریل 14, 2025759

کراچی : پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from SmartMag about art & design.

Demo
Top Posts

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025759

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025635

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024524

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت کا نیا ریکارڈ

مارچ 27, 2025461
Don't Miss
پاکستان

فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

By Editorدسمبر 24, 20250

راولپنڈی: پاک فوج نے دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ کو…

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

دسمبر 24, 2025

صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

دسمبر 24, 2025

وزیر داخلہ کا این ای او سی کا دورہ، قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اقدامات پر بریفنگ لی

دسمبر 24, 2025
Stay In Touch
  • Facebook
  • Twitter
  • Pinterest
  • Instagram
  • YouTube
  • Vimeo
ہمارے بارے میں
ہمارے بارے میں

ویژن پوائنٹ ڈاٹ پی کے ایک معتبر اردو خبری ویب سائٹ ہے جو آپ کو تازہ ترین خبریں، تفصیلات اور تجزیے فراہم کرتی ہے۔ یہاں ملکی و بین الاقوامی خبروں کے ساتھ ساتھ سیاست، کاروبار، کھیل، اور تفریح کے مختلف موضوعات پر جامع اور معیاری رپورٹنگ کی جاتی ہے۔ ویژن پوائنٹ کا مقصد اردو قارئین کو بروقت اور مستند خبریں فراہم کرنا ہے تاکہ وہ حالات حاضرہ سے باخبر رہ سکیں۔

Facebook X (Twitter) Pinterest YouTube WhatsApp
ایڈیٹر کا انتخاب

فوج اور عوام کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی ہرگز کسی کو اجازت نہیں، کور کمانڈرز کانفرنس

دسمبر 24, 2025

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط؛ حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ

دسمبر 24, 2025

صدر زرداری کی کربلا میں روضہ امام حسین علیہ السلام پر حاضری

دسمبر 24, 2025
زیادہ پڑھی جانے والی

پاکستان سب سے زیادہ ترسیلات زر وصول کرنے والے 10 ممالک میں شامل

اپریل 14, 2025759

پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جائیداد کی نیلامی: ایڈووکیٹ مصور عباسی کی سب سے بڑی بولی، بڑا اثاثہ اپنے نام کرلیا

اگست 7, 2025635

سعودی عرب میں ریڈ سی فلم فیسٹیول کا آغاز ، عامر خان ،کرینہ کپور نے جلوے بکھیرے

دسمبر 6, 2024524

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.