مصر کا یمن میں سعودی اور اماراتی قیادت پر اعتماد، کشیدگی کم کرنے کے لیے رابطے جاری

0

قاہرہ: مصر نے یمن میں موجودہ صورت حال کے تناظر میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی صلاحیت اور حکمت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے لیے متعلقہ فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

مصر کی وزارت خارجہ نے منگل کو جاری بیان میں کہا کہ عرب جمہوریہ مصر یمن کی صورت حال کو انتہائی دلچسپی سے دیکھ رہا ہے اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمنی فریقوں کے ساتھ اعلیٰ ترین سطح پر چوبیس گھنٹے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا:
"مصر کو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے موجودہ حالات سے دانش مندی کے ساتھ نمٹنے کی کوششوں پر کامل بھروسہ ہے، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی اقدار کو فروغ ملے اور اس نازک مرحلے میں عرب صفوں کے اتحاد کا تحفظ کیا جا سکے۔”

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ مصر کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یمنی فریق اور دیگر علاقائی و بین الاقوامی متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے جاری رکھے گا تاکہ یمن میں ایک جامع سیاسی تصفیے کی راہ ہموار ہو، جو یمنی عوام کے محفوظ اور خوشحال مستقبل کی توقعات کو پورا کرے اور خطے کے امن و استحکام کو تقویت دے۔

دوسری جانب یمنی پارلیمنٹ نے حضرموت اور المہرہ میں تمام غیر قانونی فوجی نقل و حرکت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور جنوبی عبوری کونسل (STC) سے ان مقامات اور کیمپوں سے پیچھے ہٹنے کی ہدایت دی ہے، جہاں ریاستی دائرہ اختیار سے باہر قبضہ کیا گیا ہے۔

یمنی پارلیمنٹ نے منگل کی شام جاری بیان میں صدارتی قیادت کونسل اور اس کے سربراہ کے تمام خودمختار فیصلوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور خبردار کیا کہ غیر ذمہ دارانہ فوجی اقدامات خطے کے امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں اور حالات کو مزید بگاڑ سکتے ہیں۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.