حلب میں خود کش حملہ، ایک اہلکار جاں بحق اور متعدد زخمی، حملہ چرچ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا

حلب میں خود کش حملہ، ایک اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی، حملہ چرچ کو نشانہ بنانے کے لیے کیا گیا تھا

حلب، شام – شام کے شہر حلب میں پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر خود کش حملے کے نتیجے میں شامی داخلی سلامتی فورسز کا ایک اہل کار جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ بدھ کی شام پیش آیا، جس کی اطلاع شامی سرکاری خبر رساں ایجنسی "سانا” نے دی۔

ذرائع نے العربیہ کو بتایا کہ حملہ آور مشتبہ قرار دیے جانے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے محاصرے میں آ گیا اور خود کو دھماکے سے اڑا بیٹھا۔ حملہ آور ابتدائی طور پر حلب میں ایک چرچ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے بروقت پہچان لیا۔

سانا کے مطابق باب الفرج کے علاقے میں اس حملے میں داخلی سلامتی فورسز کے کئی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ سرکاری چینل الاخباریہ الشامیہ نے سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پولیس گشتی ٹیم کی جانب سے تلاشی کے دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دوسری جانب شامی وزارت توانائی نے بتایا کہ جنوبی علاقے میں ہائی وولٹیج بجلی کی لائنوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں دمشق اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے