مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے کی بڑی کمی

ایک دن کی تیزی کے بعد سونے اور چاندی کی قیمت میں پھر مندی دیکھی جارہی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا اور چاندی کی قیمت میں پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔

4700 روپےکی کمی سے 24 کیرٹ فی تولہ سونا 455562 روپے پرآگیا،اس کےعلاوہ دس گرام سونےکی قیمت  4030 روپےکم ہوکر 390570 روپے ہوگئی ہے،چاندی کی فی تولہ قیمت 106 روپےکم ہوکر 7756 روپےپر آگئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں 47 ڈالر سستا ہوکر فی اونس سونا 4332 ڈالر پر آگیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے