مذہبی تقریبات کیلئے پاکستان آ کر روپوش ہونے والی سکھ خاتون بھارت کے حوالے

0

بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والی بھارتی سکھ خاتون سربجیت کور کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت کے حوالے کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور گزشتہ سال نومبر میں مذہبی دورے پر پاکستانی آئی تھی ۔ اس دوران بھارتی سکھ یاتری اپنی مرضی کے مطابق پاکستان میں روپوش ہوگئی تھی ۔ جہاں مبینہ طور پر مذہب تبدیل کرکے نئے نام کے ساتھ ناصر نامی شخص سے مبینہ نکاح بھی کرلیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق تمام تر ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بھارتی سکھ یاتری کو لاہور واہگہ بارڈر لایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سکھ خاتون کی امیگریشن مکمل کرنے کے بعد خاتون کو بھارت کے حوالے کردیا گیا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.