ترکی نے 18 افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا
استنبول – ترکی نے رہائشی دستاویزات نہ رکھنے والے 18 افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ڈی پورٹیشن سینٹر منتقل کر دیا اور بعد ازاں ملک بدر کر دیا۔
افغان میڈیا کے مطابق یہ اقدام غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کے خلاف جاری کارروائیوں کا حصہ ہے، جو پاکستان، ایران، امریکا، برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال ترکی نے 42 ہزار سے زائد افغان باشندوں کو ملک سے گرفتار اور ڈی پورٹ کیا تھا۔ امریکا اور دیگر ممالک نے افغان شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں مقیم رہائش یا ملازمت کے قانونی مواقع محدود ہیں۔