پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم کی تاریخی فتح، سری لنکا کو 3-2 سے شکست
بینکاک – بین الاقوامی سطح پر پہلی بار خواتین کے فٹسال مقابلوں میں پاکستان نے نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان ویمنز فٹسال ٹیم نے ساف ویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو 3-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی ہے۔
پاکستان کی جانب سے تینوں گول عزوہ چوہدری نے اسکور کیے، جن کی شاندار کارکردگی نے ٹیم کو فتح دلوائی۔
یہ کامیابی پاکستان کی میز یا ویمنز ٹیم کی جانب سے بین الاقوامی فٹسال مقابلوں میں پہلی فتح ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے بین الاقوامی خواتین کے فٹسال میچ میں بھوٹان کے ساتھ ایک ایک سے ڈرا کیا تھا۔
اس نتیجے کے بعد پاکستان کو خواتین کے ایونٹ میں 2 گیمز سے 4 پوائنٹس حاصل ہو گئے ہیں، جس سے ٹیم کی حوصلہ افزائی اور مزید میچز میں کارکردگی پر مثبت اثر پڑے گا۔