انڈر 19 ورلڈکپ: پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کر لیا

Under-19 World Cup: Pakistan decide to field first against England

زمبابوے – پاکستان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ 2026 کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ ٹیم نے کنڈیشنز اور پچ کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ ٹرائی سیریز نے ٹیم کو کنڈیشنز سمجھنے اور حکمت عملی ترتیب دینے میں مدد فراہم کی ہے۔

پاکستان کی انڈر 19 ٹیم اس ورلڈکپ میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے اور ابتدائی میچ میں اچھی بولنگ سے شائقین کو متاثر کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے