اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیے گئے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو دو دن میں رولز ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم دیا تھا آج حکم پر عمل درآمد ہوگیا۔

ہائی کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 596 صفحات پر مشتمل ہیں۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز کی منظوری کا گزٹ نوٹیفکیشن فروری 2025 میں جاری کیا گیا تھا تاہم نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز دستیاب نہیں تھے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے