کوئٹہ، بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 300 کلو مضرِ صحت چکن برآمد

کوئٹہ میں بلوچستان فوڈ اتھارٹی اور کچلاک پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 300 کلوگرام مضرِ صحت اور خراب چکن گوشت کی سپلائی ناکام بنا دی۔

حکام کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز کی ہدایت پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر بی ایف اے نے کچلاک بائی پاس پر کارروائی کی، جہاں مسافر بس سے 300 کلوگرام بدبودار اور خراب چکن گوشت برآمد کیا گیا۔

مضرِ صحت گوشت کو مارکیٹ پہنچنے سے پہلے ہی قبضے میں لے لیا گیا، بعدازاں اسے تلف کردیا گیا جبکہ ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مضرِ صحت خوراک کی ترسیل اور فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، محفوظ خوراک اور صحت مند بلوچستان کے وژن پر عملدرآمد جاری ہے۔

حکام کے مطابق مضرِ صحت خوراک کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے