مقبوضہ بیت المقدس کے قریب اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار

Israeli military helicopter crashes near occupied Jerusalem

مقبوضہ بیت المقدس کے نواحی علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ ایک خراب ہیلی کاپٹر کو منتقل کرنے کی کارروائی کے دوران پیش آیا، تاہم حادثے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اطلاعات کے مطابق حادثہ اسرائیلی بستی گوش عتصیون کے قریب ایک رہائشی علاقے کے نزدیک پیش آیا، لیکن واقعے کے وقت وہاں کوئی شہری موجود نہیں تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو منتقل کیا جا رہا تھا، وہ گزشتہ کئی دنوں سے ایک دور افتادہ اور دشوار گزار مقام پر پھنسا ہوا تھا اور اسے زمینی راستے سے منتقل کرنا ممکن نہیں تھا۔

اس مقصد کے لیے اسرائیلی فضائیہ نے ایک ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر سی اسٹیلین کو استعمال کیا، تاکہ خراب بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کو فضا میں اٹھا کر دوسری جگہ منتقل کیا جا سکے۔ تاہم منتقلی کے دوران بلیک ہاک کو تھامنے والے حفاظتی آلات نے کام کرنا چھوڑ دیا، جس کے باعث ہیلی کاپٹر زمین پر گر گیا۔

اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ تومر بار نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے ایک فوجی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے