پاکستان کا 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ فائنل، بابر اعظم کی واپسی، رضوان اور حارث رؤف باہر

Pakistan's 15-member T20 World Cup squad final, Babar Azam returns, Rizwan and Haris Rauf out

پاکستان کا آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ حتمی شکل اختیار کر گیا ہے، جس میں چند حیران کن فیصلے سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان بابر اعظم کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوان بیٹر خواجہ نافع کو پہلی مرتبہ ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو حالیہ ڈومیسٹک اور پی ایس ایل کارکردگی کا صلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسکواڈ میں بیٹنگ لائن اپ کو متوازن رکھنے کے لیے سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب اور فخر زمان کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ آل راؤنڈ ڈیپارٹمنٹ میں شاداب خان، فہیم اشرف اور محمد نواز کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بولنگ شعبے میں اسپن کی ذمہ داری ابرار احمد کو سونپی گئی ہے، جبکہ وکٹ کیپنگ کے لیے عثمان خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولنگ اٹیک میں شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کی شمولیت کو یقینی قرار دیا جا رہا ہے، جو ٹیم کے مرکزی بولرز ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق عثمان طارق اور سلمان مرزا کو بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جب کہ وسیم جونیئر، عبدالصمد اور حسن علی کو ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اسکواڈ کے انتخاب میں نوجوان کھلاڑیوں اور تجربہ کار ناموں کے امتزاج کو ترجیح دی گئی ہے، تاہم محمد رضوان اور حارث رؤف جیسے اہم کھلاڑیوں کی عدم شمولیت نے کرکٹ حلقوں میں بحث کو جنم دے دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے، جس کے بعد ٹیم کی تیاریوں کا حتمی مرحلہ شروع کر دیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے