چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا مظفرآباد میں شاندار آغاز

Chief of Army Staff National Inter-Club Hockey Championship 2026 begins in Muzaffarabad

مظفرآباد میں تیسری چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا پروقار آغاز ہو گیا ہے۔ ایونٹ 20 جنوری سے 28 جنوری تک جاری رہے گا اور ملک بھر کے نوجوان کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

افتتاحی تقریب میں سیکٹر کمانڈر آئی ایس پی آر اور آزاد کشمیر کے مشیر احمد صغیر چغتائی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ پہلے روز کے میچز میں مختلف ٹیموں کے نوجوان کھلاڑیوں نے اپنی تکنیک اور مہارت سے شائقین کو متاثر کیا۔

کھلاڑیوں نے چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے مظفرآباد میں انعقاد پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کھیلوں کے فروغ کے لیے اس اقدام کو سراہا۔ شرکاء نے نوجوانوں کے لیے سازگار مواقع فراہم کرنے اور مثبت سرگرمیوں کے انعقاد میں پاک فوج کے کردار کو نمایاں قرار دیا۔

پاک فوج کا کہنا ہے کہ وہ ملک میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور ایونٹ کے دوران نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور ہنر کی نشوونما کو یقینی بنایا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے