ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی پیراشوٹ کے ذریعے کولمبو اسٹیڈیم میں پہنچا دی گئی

0

کولمبو — آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں دورانِ میچ پیراشوٹ کے ذریعے میدان میں لایا گیا، جس کا منظر شائقینِ کرکٹ کے لیے نہایت یادگار بن گیا۔

یہ منفرد تقریب اس وقت منعقد کی گئی جب سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے میچ جاری تھا۔ اچانک آسمان سے پیراشوٹ کے ذریعے ورلڈ کپ ٹرافی کی آمد نے اسٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لی۔

دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھی کھیل روک کر بڑی دلچسپی اور جوش کے ساتھ ٹرافی کی میدان میں لینڈنگ کے مناظر دیکھے، جبکہ اسٹیڈیم تالیوں اور نعروں سے گونج اٹھا۔

کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ نہ صرف منفرد بلکہ تاریخی بھی تھا، جس نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل شائقین میں جوش و خروش کو مزید بڑھا دیا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے ورلڈ کپ کی تشہیر کے لیے مختلف میزبان ممالک میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد ایونٹ کے حوالے سے عالمی سطح پر دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.