اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم منظور، ججز کے تبادلوں کی راہ ہموار

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے انتظامی کمیٹی کی سفارش پر اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔

ترمیم کے ذریعے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا تبادلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے انتظامی کنٹرول میں دے دیا گیا ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ججز کا کسی اور ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں تبادلہ کیا جا سکے گا۔

ترمیم کے مطابق ججز کا روٹیشن کے تحت صوبائی ہائی کورٹ کے ماتحت ڈسٹرکٹ جوڈیشری میں بھی تبادلہ کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد جوڈیشل سروس رولز 2011 میں ترمیم کی منظوری کا گزٹ نوٹیفیکیشن بھی سامنے آگیا ہے، رجسٹرار نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدور کو ترمیم کی نقول ارسال کردی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے